بی جے پی لیڈر اور کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے کے خلاف ووٹ کی رازداری افشاں کرنے کا مقدمہ درج
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے کے خلاف انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے
کانپور: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتخابی ضوابط کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پانڈے کانپور کے ہڈسن اسکول واقع پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کرنے پہنچی تھیں۔ اس دوان ای وی ایم کا بٹن دباتے ہوئے میئر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں وہ جس نشان پر ووٹ کررہی ہیں وہ صاف عیاں ہے۔اس پر کانپور ضلع الیکشن افسر نہا شرما نے کہا کہ پانڈے کے ذریعہ پولنگ سنٹر پر ووٹنگ کی رازداری کو افشاں کرنے کی اطلاع ملی ہے۔
انہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔شرما نے ووٹروں سے انتخابی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ووٹنگ کرتے ہوئے ای وی ایم کی فوٹو کھینچنا انتخابی ضوابط کے خلاف۔
اس ضمن میں میئر پانڈے نے بتایا کہ انہیں اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ پولنگ بوتھ کے اندر موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کی جانکاری حاصل کریں گی کہ ووٹ ڈالتے وقت ان کی فوٹو کس نے کھینچ کر وائرل کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔