کانگریس لیڈر ادیتی سنگھ پر حملہ معاملہ میں 16 کے خلاف مقدمہ درج

کانگریس ایم ایل اے ادیتی سنگھ نے بی جے پی ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ، ان کے بھائی اودھیش سنگھ، بڑے بھائی گنیش سنگھ، ابھیشیک سنگھ سمیت 16 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رائے بریلی: اترپردیش کے رائے (صدر) سے کانگریس ایم ایل اے ادتی سنگھ پر ہوئے حملے کے 12 دن بعد پرچندر پور تھانے میں ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔

پولس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ ہرچند پور تھانے میں کانگریس ایم ایل اے ادتی سنگھ نے 14 مئی کو خود پر ہوئے قاتلانہ حملے کے سلسلے میں اتوار کو مقدمہ درج کرایا ہے۔ ایم ایل اے نے ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ ان کے بھائی اودھیش سنگھ ان کے بڑے بھائی گنیش سنگھ، ابھیشیک سنگھ سمیت 16 لوگوں کو ملزم بنایا ہے۔


تحریر میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ 14 مئی کو ضلع پنچایت صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز میں بلایا گیا تھا۔ اس ضمن میں وہ اپنی کار سے لکھنؤ کے نگوہہ جاکر ضلع پنچایت اراکین سے ملیں اور وہاں سے لوگ مختلف گاڑیوں سے رائے بریلی کے ضلع پنچایت آڈیٹوریم کے لئے روانہ ہوگئے۔ بچھراواں ٹول پلازہ پر تقریباً 20 تا 25 نقاب پوش ہتھیار بند لوگ موجود تھے جنہیں دیکھ کر انہیں کچھ شک ہوا۔

جب وہ اپنی گاڑی سے مہاویر یونیورسٹی کے سامنے پہنچی توان کو جان سے مارنے کی نیت سے ملزموں نے ان کی گاڑی میں ڈی سی ایم سے ٹکر مار دی جس سے ان کی گاڑی تباہ ہوگئی لیکن وہ قسمت سے بچ گئیں موقع پر ایم ایل سی دنیش پرتاپ سنگھ اور ان کے بھائی اور ان کے دیگر حامیوں نے ان پر حملہ کیا جس میں وہ بال بال بچ گئیں اور دوسری گاڑی سے کسی طر ح سے جان بچا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئیں۔


ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ تأخیر سے درج کرانے کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ حملے میں ان کو چوٹیں پہنچی تھیں اس لئے مقدمہ درج کرانے میں تھوڑی تأخیر ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔