آسام: گوہاٹی میں المناک سڑک حادثہ، 7 طلبہ ہلاک، متعدد زخمی

سڑک حادثہ کے وقت اسکارپیو کار میں دس افراد سوار تھے۔ ان میں سے سات طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین کو تشویشناک حالت میں گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) لے جایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

آسام کے گوہاٹی سے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ معلومات کے مطابق، گوہاٹی کے جلکباری علاقے میں دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سڑک حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ کے وقت اسکارپیو کار میں دس افراد سوار تھے۔ ان میں سے سات طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تین کو تشویشناک حالت میں گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (جی ایم سی ایچ) لے جایا گیا۔ واقعے کے فوری بعد پولیس وہاں پہنچ گئی تھی تاہم طالب علموں کی جان نہ بچائی جاسکی۔


سڑک حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے گوہاٹی کے جوائنٹ پولیس کمشنر وجے کمار نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ حادثے میں مرنے والے سبھی طالب علم ہیں۔ یہ حادثہ جالکباری علاقے میں پیش آیا۔ یہ طلباء اسکارپیو کار میں سفر کر رہے تھے۔ سڑک حادثہ اسکارپیو کار کے ڈرائیور کا گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کے بعد پیش آیا۔ جس کے بعد اسکارپیو جالکباری فلائی اوور روڈ پر کھڑی بولیرو ڈی آئی پک اپ وین سے ٹکرانے کے بعد ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔