لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی : امریندر

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نےصنعت کاروں کو موجودہ حالات میں حکومت کے فیصلے لینے کے عمل کا حصہ بننے کی بھی دعوت دی ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست کو لاک ڈاؤن سے رفتہ رفتہ باہر نکالنے کے طریقے تلاش کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنائی جائے گی ۔

کیپٹن سنگھ نے ریاست کے صنعت کاروں کو ایک ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ کورونا وائرس کے بحران میں نازک مسائل اور چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے انڈسٹری کی مکمل ا مداد کی جائے گی ۔ انہوں نے صنعت کاروں کو موجودہ حالات میں حکومت کے فیصلے لینے کے عمل کا حصہ بننے کی بھی دعوت دی ۔ اس موقع پر صنعت کاروں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف مسائل میں ٹریکٹر اور ذیلی صنعتوں کو ضروری رحت فراہم کرنا ۔سائیکلوں کو بھی اشیائے ضروری میں شامل کرنے کے اعلان کی بھی مانگ اٹھی ۔


اس کے علاوہ یہ تجویز بھی تھی کہ پیکنگ صنعتوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے جس سے اشیائے ضروری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس میں دوا ساز ما کمپنیوں کو درپیش مشکلات پر غور کیا گیا جو كووڈ -19 بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ان مشکلات میں سے ایک جموں و کشمیر میں بین الاریاستی ٹریفک کو بند کرنا اور ہریانہ سے مال اور مزدوروں کو لانے پر عائد کی گئی گئی کچھ پابندیوں ہیں ۔صنعتوں کی طرف سے کیش ٹرانزیکشن کی مشکلات کو بھی اجاگر کیا گیا جو اس بحران کے دوران مزدوروں کو کی جانے والی ادائیگی کے متعلق وضاحت چاہتے تھے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔