کینیڈا اِدھر اُدھر کی باتیں نہ کرے، بلکہ نجر کے قتل پر ثبوت پیش کرے، ہندوستان کی دو ٹوک

کینیڈا نے ہندوستان پر خالصتان حامی نجر کے قتل کا الزام عائد کیا لیکن کسی بھی طرح کا ثبوت پیش کرنے سے قاصر ہے۔ ہندوستان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کینیڈا کو بیان بازی نہ کر کے ثبوت پیش کرنے چاہئیں

<div class="paragraphs"><p>ہندوستان، کینیڈا / سوشل میڈیا</p></div>

ہندوستان، کینیڈا / سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: خالصتان حامی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر ہندوستان نے کینیڈا سے سختی سے کہا ہے کہ وہ ثبوت پیش کرے اور بغیر کسی وجہ کے الزامات نہ لگائے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ (20 ستمبر) کو قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈووال نے نئی پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔ اس کے بعد ہندوستان نے کینیڈا سے ثبوتوں کا مطالبہ کیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ردعمل نے اس مطالبے کی شکل اختیار کر لی ہے کہ کینیڈا ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں پر لگائے گئے الزامات پر صفائی پیش کرے۔ دوسری طرف، اس نے اوٹاوا کو یہ پیغام بھی دیا کہ ہندوستان ثبوت کی بنیاد پر کینیڈا میں ہونے والی تحقیقات میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ تیسرا، ٹروڈو نے جس طرح اس معاملے میں ہندوستان کے اتحادیوں امریکہ اور آسٹریلیا سے اپیل کی، انہیں یہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ الزامات بے بنیاد ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔


دراصل، کینیڈا میں ٹروڈو کی حکومت اقلیت میں ہے اور اسے نیو ڈیموکریٹک پارٹی آف خالصتان کے جگ میت سنگھ کی حمایت حاصل ہے۔ ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی منصوبے بنا رہا ہے کہ کینیڈا میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سکھوں اور ہندوؤں کے درمیان کوئی پولرائزیشن نہ ہو اور کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانی لوگ محفوظ رہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نجر کے قتل کا الزام ہندوستان پر عائد کیا تھا۔ ہندوستان پہلے ہی اس الزام کی تردید کر چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔