جے پی سی کو وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ آج رات تک جاری رکھیں: بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

جے پی سی کو وقف ترمیمی بل سے متعلق اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ دو دنوں کے لیے مزید بڑھایا گیا۔ یہ اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ریلیز میں دی گئی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے اپنے بیان میں کہا کہ  تمام حضرات جانتے ہیں وقف امینڈمینٹ بل 2024 کے سلسلے میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) نے رائے مانگی تھی بورڈ کو  بے حد خوشی اور مسرت ہے کہ آپ تمام حضرات نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کے کیو آر کوڈ اور لنک کے ذریعے بھرپور طریقے سے اپنی رائے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا، آخری تاریخ 13 ستمبر تھی ،کل دیر رات کو جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ابھی دو دن کا موقع مزید باقی ہے اور 15 ستمبر بروز اتوار کی رات بارہ بجے تک ای میل قبول کئے جائیں گے، اس لحاظ سے دودن بڑھ گئے ہیں اور ہمیں جواب بھیجنے کا مزید موقع مل گیاہے۔


لہٰذا، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ابھی ای میل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھیں اور جن حضرات نے اب تک ای میل نہیں کیا ہے ان سے ضرور ای میل کروائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس ملی جذبے اور خدمت کو قبول فرمائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔