’آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم اِنڈیا ہیں‘، وزیر اعظم مودی کے بیان پر راہل گاندھی کا جوابی حملہ

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم انڈیا ہیں، ہم منی پور کو ٹھیک کرنے اور ہر خاتون اور بچے کے آنسو پونچھنے میں مدد کریں گے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اور پی ایم مودی</p></div>

راہل گاندھی اور پی ایم مودی

user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ اپنے اتحاد کو ’اِنڈیا‘ نام دیے جانے پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ایسٹ انڈیا کمپنی میں بھی انڈیا ہے اور انڈین مجاہدین میں بھی انڈین ہے۔ صرف نام رکھ لینے سے کیا ہوتا ہے۔‘‘ اب راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم اِنڈیا ہیں۔‘‘

راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں انھوں نے منی پور کے حالات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’مسٹر مودی، آپ ہمیں جو چاہیں بلائیں، لیکن ہم انڈیا ہیں۔ ہم منی پور کے حالات بہتر کرنے اور ہر خاتون و بچے کے آنسو پونچھنے میں مدد کریں گے۔ ہم وہاں کے سبھی لوگوں کے لیے محبت اور امن واپس لائیں گے۔ ہم منی پور میں ہندوستانی نظریہ کی از سر نو تعمیر کریں گے۔‘‘


دراصل وزیر اعظم مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران اپوزیشن اتحاد کے نام ’اِنڈیا‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ اتحاد ملک میں اب تک کا سب سے گمراہ اتحاد ہے۔ انھوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی اور انڈین مجاہدین جیسے ناموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ملک کے نام کا استعمال کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حالانکہ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں ظاہر کر دیا کہ وہ حقیقی ہندوستانی نظریہ اور محبت و بھائی چارہ کو قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔