کلکتہ اسٹیٹ بینک کا عملہ کورونا پازیٹو، ہیڈکوارٹر کا ایک حصہ سیل

بینک کا کہنا ہے کہ بینک کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ایک اور عملہ بیرون ملک سے لونٹنے کے بعد کورونا پازیٹو پایا گیا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

کولکاتا: اسٹیٹ بینک کے مقامی ہیڈکوارٹر کے ایک عملہ کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد دفتر کو کے ایک حصے کو 11مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بینک کے بیان کے مطابق مقامی ہیڈ آفیس میں کرنے والا عملہ گزشتہ 10-8دنوں سے آفس نہیں آرہا تھا۔بعد میں خبر وخیریت لینے پرمعلوم ہوا کہ یہ کورونا وائرس س متاثرہے۔یہ کارکن ہیڈ آفس کے ای ونگ میں لیئبلٹی سنٹرلائزڈ پروسیسنگ سنٹر میں کام کرتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہی پورے دفتر کو صاف ستھرا کردیا گیا ہے۔ اس سیکشن کو 11 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔ اس وقت اس مریض کا ایک پرائیوٹ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ بینک نے کہا کہ بینک کے ایک حصے کو بند کرنے کا فیصلہ حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا ایک اور عملہ بیرون ملک سے لونٹنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا تھا۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔92 نئے مریضوں کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 11,11ہوگئی ہے۔جب کہ ریاست میں اب تک کل 1546کورونا ک مریض آئے ہیں جس میں سے 296افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔