مہاجر مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے کیا تیاری کی تھی، عدالت کا حکومتوں کو نوٹس 

حکومت کو ہدایت دی جائے کہ دوسری ریاستوں سے لوٹنٹے والے غیر مقیم مزدورو ں کو متعینہ مدت قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت دی جائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کی تیاری کئے بغیر لاک ڈاؤن کھولنے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر نوٹس لیتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کو علیحدہ علیحدہ حلف نامہ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

چیف جسٹس ٹی بی این رادھاکرشنن اور جسٹس ارجیت بنرجی پر مشتمل بینچ نے حکومت ہند اور حکومت بنگال کو ہدایت دی کہ 11جون کو مفاد عامہ کی عرضی میں لگائے گئے الزامات سے متعلق جواب دیں۔حکومت کے جواب کے بعد ہی اس پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ایڈوکیٹ انندیا سندر داس نے اپنی عرضی میں الزام عاید کیا ہے کہ حکومت نے مہاجر مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھنے اور ان کی نگرانی کرنے سے متعلق کوئی بھی تیاری نہیں کی ہے۔


مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ دوسری ریاستوں سے لوٹنٹے والے غیر مقیم مزدورو ں کو متعینہ مدت قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت دی جائے اور کولازمی بنانے کیلئے ہر ممکن کوش کی جانی چاہیے۔مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں معاشرتی فاصلہ کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹ، سرکاری دفاتر اور دیگر مقامات پر معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنانے کیلئے سخت ہدایت دی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔