سی اے اے: شہریت حاصل کرنا ہوا اب اور آسان، وزارت داخلہ نے ایپ کیا لانچ

مرکزی وزارت داخلہ سی اے اے کے تحت حصولِ شہریت کے لیے آن لائن پورٹل پہلے ہی لانچ کر دیا تھا، اور اب ایپ لانچ کیا گیا ہے تاکہ درخواست دہندگان کو مزید آسانی پیدا ہو۔

<div class="paragraphs"><p>وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

وزارت داخلہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ایک موبائل ایپ لانچ کیا ہے جو اہل لوگوں کو شہریت (ترمیمی قانون) 2019 یعنی سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے مقصد سے درخواست داخل کرنے کی اجازت دے گا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایپ گوگل پلے اسٹور یا پھر Indiancitizenshiponline.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے تحت درخواست دینے کے لیے سی اے اے-2019 موبائل ایپ شروع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ نے سی اے اے کے تحت ہندوستانی شہریت کے لیے درخواست دینے کے مقصد سے اہل لوگوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل لانچ کیا تھا۔ گزشتہ روز یہ جانکاری دی گئی تھی کہ جلد ہی ایپ لانچ کرنے کی تیاری چل رہی ہے، اور آج اسے لانچ بھی کر دیا گیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ پیر یعنی 11 مارچ کو سی اے اے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں یہ نافذ ہو گیا۔ اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بغیر دستاویز والے غیر مسلم مہاجروں کو ہندوستانی شہریت دینے کا التزام ہے۔ یہ قانون 31 دسمبر 2014 سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے پڑوسی مسلم اکثریتی ممالک سے آئے ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ، جین اور پارسیوں کے لیے ہندوستانی شہریت دینے سے متعلق شہریت ایکٹ 1955 میں ترمیم کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔