ضمنی انتخابات: مدھیہ پردیش کا ووٹر بی جے پی کو جواب دے گا، کمل ناتھ
مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے حکمراں جماعت بی جے پی پر سودے بازی کر کے حکومت بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں ریاست کے عوام بی جے پی کو جواب ضرور دیں گے
انوپ پور: مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سودے بازی کر کے حکومت بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخابات میں ریاست کے عوام بی جے پی کو جواب ضروردیں گے۔
کمل ناتھ نے یہاں ایک انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لیڈر بکاو ہوسکتے ہیں، ریاست کاووٹر کبھی بکاو نہیں ہوسکتا ہے۔سودے بازی سے بھلے ہی بی جے پی نے حکومت بنالی، لیکن آج کا ووٹر بہت ہی ایماندار اور سمجھدار ہے، اس انتخابات میں وہ انہیں کو جواب ضروردے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے عوام ان کے 15 سالوں کا حساب مانگ رہی ہے، لیکن وہ حساب دینے کو تیارنہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا قبائلی معاشرہ سب سے قابل اعتماد وایماندار ہے، وہ بھولا بھالا ہے، سادہ مزاج ہے، اسے کوئی خرید نہیں سکتا، لیکن جن لوگوں نے سماج کو دھوکا دیا دینے کا کام کیا ہے ایسے لوگوں کو سماج کبھی معاف نہیں رے گا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ریاست میں متعدد عوامی مفاد کے کام کیے ہیں، لیکن بی جے پی اس کے تعلق سے عوام کے سامنے جھوٹ پیش کررہی ہے۔
اس موقع پرگونڈوانا ریپبلک پارٹی کے کارکنان نے کمل ناتھ کے سامنے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ مہمان اساتذہ کے وفد نے کمل ناتھ کو میمورنڈم پیش کیا۔کمل ناتھ نے انہیں یقین دلایا کہ فکر نہ کریں کانگریس کی سرکار دبارہ آئے گی۔ اس موقع پر دیگر لیڈران نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔