ضمنی انتخابات: چار لوک سبھا اور 10 اسمبلی سیٹوں کے تنائج کا اعلان آج
ملک کی کئی ریاستوں میں لوک سبھا کی 4 اور اسمبلی کی 10 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹ شماری کے لئے تمام ضروری انتظامات کر لئے ہیں۔ لوک سبھا کی کیرانہ سیٹ کے نتائج پر ملک بھر کی نگاہیں مرکوز ہیں اس کے علاوہ مہاراشٹر کے پال گھر کی سیٹ کے نتائج بھی کافی اہم ہیں۔
کیرانہ لوک سبھا سیٹ سیاسی پارٹیوں کے لئے کافی اہم بن چکی ہے۔ یہاں بی جے پی کے خلاف تقریباً سارا اپوزیشن متحد ہے۔ کیرانہ ضمنی انتخاب میں 14 امیدوار میدان تھے، بعد میں ایک امیدوار نے تبسم حسن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اہم مقابلہ لوک دل کے انتخابی نشان سے چناؤ لڑ رہی اتحاد کی امیدوار تبسم حسن اور بی جے پی کی امیدوار مرگانکا سنگھ کے درمیان ہے۔
غور طلب ہے کہ پیر کے روز ہوئے ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کی خرابی کو لے کر سیاسی جماعتوں کے بیچ جم کر الزام برائے الزام کا دور چلا تھا۔ سماجوادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو اور آر ایل دی کے سربراہ ااجیت سنگھ نے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت بھی کی تھی۔ وہی بی جے پی کی کیرانہ سے امیدوار مرگانکا سنگھ نے بھی ای وی ایم کی خرابی سے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ای وی خرابی کی شکایتوں کے بعد سینکڑوں بوتھوں پر از سر نو پولنگ کرایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر کیرانہ حلقہ انتخاب کے 73 بوتھوں سمیت کل 123 بوتھوں پر دوبارہ پولنگ کرایا گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔