ضمنی انتخابات: مغربی بنگال اسمبلی کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس آگے

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتہ کی صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ ریاست کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار آگے ہیں

ٹی ایم سی
ٹی ایم سی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی چاروں اسمبلی سیٹوں مانیکتلہ، باگداہ، راناگھاٹ جنوبی اور رائے گنج پر 10 جولائی کو ووٹنگ ہوئی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتہ کی صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ ریاست کی چاروں سیٹوں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار آگے ہیں۔

الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق مانیکتلہ سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کے ساتویں دور میں ترنمول کانگریس کی امیدوار سوپتی پانڈے 30407 ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کلیان چوبے سے 23262 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ مسٹرچوبے کو 7145 ووٹ ملے ہیں۔


رائے گنج سیٹ پر ووٹوں کی گنتی کے ساتویں دور میں ترنمول کانگریس کے امیدوار کرشنا کلیانی 64862 ووٹ حاصل کر کے اپنے قریبی حریف بھارتئی جنتا پارٹی کے امیدوار مانس کمار گھوش سے 41552 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ مسٹر گھوش کو 23310 ووٹ ملے ہیں۔

رانا گھاٹ جنوبی سیٹ پر گنتی کے پانچویں دور میں ترنمول کانگریس کے امیدوار مکت منی ادھیکاری 52634 ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار منوج کمار بسواس سے 13428 ووٹوں کے فرق سے آگے ہیں۔ مسٹر وشواس کو 39206 ووٹ ملے ہیں۔


باگدہ اسمبلی سیٹ پر آٹھویں راؤنڈ کی گنتی میں ترنمول کانگریس کے امیدوار مگھوپرنا ٹھاکر 68313 ووٹ حاصل کرکے اپنے قریبی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ونے کمار بسواس سے 18337 ووٹوں کے فرق سے آگے چل رہے ہیں۔ مسٹر ونے کمار بسواس کو 49976 ووٹ ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔