ضمنی انتخابات نتائج: رامپور اور اعظم گڑھ میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار آگے، سنگرور میں سخت مقابلہ

یوپی کی رام پور اور اعظم گڑھ دونوں ہی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ سنگرور میں عآپ اور اکالی دل میں سخت مقابلہ جاری ہے

ووٹوں کی گنتی
ووٹوں کی گنتی
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ / چنڈی گڑھ: دو ریاستوں یوپی اور پنجاب کی کل تین لوک سبھا سیٹوں اعظم گڑھ، رام پور اور سنگرور پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ یوپی کی رام پور اور اعظم گڑھ دونوں ہی سیٹوں پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ جبکہ سنگرور میں عآپ اور اکالی دل میں سخت مقابلہ جاری ہے۔

یوپی کی رام پور لوک سبھا سیٹ پر دوسرے مرحلہ کی ووٹ شماری میں سماجوادی پارٹی کے محمد عاصم رضا کی سبقت برقرار ہے۔ رضا بی جے پی کے امیدوار سے تین گنا فرق سے آگے چل رہے ہیں۔ ادھر، اعطم گڑھ سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے دھرمندر یادو آگے ہیں۔ تاہم بی جے پی امیدوار دنیش یادو نرہوا ان سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

دریں اثنا، دھرمندر یادو اور پولیس اہلکاروں کے درمیان نوک جھونک کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تقریباً 25 منٹ ہنگامہ کے بعد دھرمندر کو کاؤنٹنگ مرکز کے اندر جانے دیا گیا۔ دھرمندر یادو نے انتظامیہ پر ای وی ایم تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔


پنجاب کی سنگرور سیٹ پر شرومنی اکالی دل (امرتسر) کے امیدوار سمرنجیت سنگھ مان آگے چل رہے تھے لیکن اب عام آدمی پارٹی کے امیدوار گرمیل سنگھ آگے ہو گئے ہیں۔ تین لوک سبھا سیٹ کے علاوہ پانچ ریاستوں کی کل 7 اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات کے ددٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔

دہلی کی راجندر نگر اسمبلی سیٹپر تین مراحل کی گنتی کے بعد عام آدمی پارٹی کے درگیش پاٹھک 2 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔