مودی غلط پالیسیاں اپنا کر روزگار کے ذرائع، ملازمتوں کے مواقع ختم کر رہے ہیں: کانگریس

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ گورننس کو شخصی مرکز بنا کر، وزیر اعظم نے حکمرانی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ اپنے جاب میلوں کے ذریعے اسے مزید نیچے لے جا رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نوٹ بندی، ناقص اشیاء اور خدمات ٹیکس نیز پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری جیسی غلط پالیسیوں کو اپنا کر ملک میں روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم کرنے کا الزام لگایا۔

آج قومی روزگار میلہ پروگرام میں مرکزی حکومت کی طرف سے 71000 تقرری نامے تقسیم کئے جانے اور اس موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کے بعد کانگریس کے چیف ترجمان اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا، ’’ملک کے نوجوان جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نے نوٹ بندی اور ناقص گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نافذ کرکے، پبلک سیکٹر کے اداروں کی ہول سیل پرائیویٹائزیشن اور انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کو اپاہج کر کے لاکھوں لاکھ نوکریوں کو ختم کیا ہے۔


وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "گورننس کو شخصی مرکز بنا کر، وزیر اعظم نے حکمرانی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ اپنے جاب میلوں کے ذریعے اسے مزید نیچے لے جا رہے ہیں، وہ ایسا کررہے ہیں جیسے کہ انہوں نے یہ ملازمتیں ذاتی طور پر تخلیق کی ہوں اور وہ ملازمت پانے والوں کو اپنے پاس سے ادائیگی کر رہے ہوں۔ غورطلب ہے کہ کانگریس بے روزگاری کے مسئلے کے لیے کچھ خاص نہ کرنے پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔