بٹلر کے طوفان میں اڑا آسٹریلیا، انگلینڈ نے جیت لی سیریز

جوس بٹلر کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے 32 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 42 رن اور معین علی نے پانچ گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ تیرہ رن بنائے۔

تصویر گیتی ایمج
تصویر گیتی ایمج
user

یو این آئی

ساؤتھ ہمٹن: اوپنر وکٹ کیپر جوس بٹلر کی ناٹ آؤٹ 77 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو گزشتہ رات کھلے گئے دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں یکطرفہ انداز میں چھ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلیا نے کپتان آرون فنچ کی چالیس رنوں کی اننگ کی بدولت بیس اوور میں سات وکٹ پر 157 رنوں کا قابل چیلنج اسکور بنایا لیکن بٹلرکی محض 54 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 77 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت انگلینڈ نے 18.5 اوور میں چار وکٹ پر 158 رن بناکر میچ جیت لیا۔ بٹلر کو میچ میں فاتحانہ اننگ کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


انگلینڈ نے پہلا مقابلہ محض دو رنوں سے جیتا تھا، لیکن دوسرے میچ میں میزبان ٹیم پوری طرح سے حاوی رہی۔ جوس بٹلر کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے 32 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 42 رن اور معین علی نے پانچ گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ تیرہ رن بنائے۔ بٹلر اور ملان نے دوسرے وکٹ کے لئے 87 رنوں کی شراکت کی۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کی اننگ میں فنچ کے علاوہ مارکس اسٹائنس نے 35، گلین میکسویل نے 26 اور آشٹن اگر نے 23 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے 40 رنوں پر دو وکٹ لیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔