نینی تال میں بس کھائی میں پلٹی، 18 افراد زخمی
بس ہلدوانی سے دھاری جاری تھی اور کُماؤ موٹرس آنرس یونین کی یہ مسافر بس برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن بڑھنے سے 20 میٹر گہری کھائی میں پلٹ گئی۔ غنیمت یہ رہی کہ بس کچھ دور جاکر درختوں کے پاس اٹک گئی۔
نینی تال: اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 20 کلو میٹر دور رام گڑھ کے نزدیک منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ اس حادثے میں ایک پرائیویٹ بس 20 میٹر گہری کھائی میں جا گری، جس میں سوار 18مسافر زخمی ہوگئے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق نینی تال اور اس کے آس پاس گزشتہ کئی دنوں سے برفباری ہو رہی ہے۔ اونچی پہاڑیوں میں پیر کی رات بھی شدید برفباری ہوئی تھی۔ جس کے سبب آج صبح رام گڑھ کے پاس ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔
بس ہلدوانی سے دھاری جاری تھی اور کماؤ موٹرس آنرس یونین کی یہ مسافر بس برفباری کے بعد سڑک پر پھسلن بڑھنے سے 20 میٹر گہری کھائی میں پلٹ گئی۔ غنیمت یہ رہی کہ بس کچھ دور جاکر درختوں کے پاس اٹک گئی۔
پولس ذرائع نے بتایا کہ بس میں ڈرائیور اور کلینر سمیت 20 افراد سوار تھے۔ جس میں سے 18لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق برف اور اوس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا۔ جس سے بس کچھ دور جاکر کھائی میں پلٹ گئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد بھوالی پولس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو رام گڑھ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔