ماہِ رمضان میں مودی حکومت کے ذریعہ بنگالی مارکیٹ کی مسجد پر بلڈوزر چلانا قابل مذمت: کانگریس

دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے مطالبہ کیا کہ مرکزی وزارت برائے شہری ترقی یا کیجریوال حکومت رمضان مہینے کے دوران توڑی گئی بنگالی مارکیٹ مسجد کی از سر نو تعمیر کرائے۔

مسجد بنگالی مارکیٹ کا منہدم حصہ

مسجد بنگالی مارکیٹ کا منہدم حصہ

user

قومی آواز بیورو

دہلی کے بنگالی مارکیٹ واقع مسجد میں موجود مدرسہ کو منہدم کیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اس معاملے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بی جے پی قیادت والی مرکز کی مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ چودھری انل کمار نے بنگالی مارکیٹ کی مسجد کا دورہ کیا اور کہا کہ ’’ماہِ رمضان میں مسجد کی کچھ تعمیرات کو ناجائز ٹھہرا کر بغیر کوئی نوٹس یا اطلاع دیے بلڈوزر چلا کر توڑنا بے حد افسوسناک ہے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ کی گئی کارروائی کی دہلی کانگریس مذمت کرتی ہے۔‘‘ چودھری انل نے مزید کہا کہ ’’اس مسجد میں چلے بلڈوزر پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی وقف بورڈ کی خاموشی فکر انگیز ہے۔‘‘

مسجد بنگالی مارکیٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار

مسجد بنگالی مارکیٹ کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر چودھری انل کمار

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

آج جب چودھری انل کمار نے بنگالی مارکیٹ مسجد کا دورہ کیا تو ان کے ساتھ مسلم لیڈر مطلوب کریم، شمیم شہاب الدین، مسجد کے ذمہ داران وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر چودھری انل کمار نے کہا کہ 123 ملکیتوں کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے جس میں بنگالی مارکیٹ کی مسجد بھی شامل ہے۔ اس کے باوجود کوئی نوٹس یا اطلاع کے بلڈوزر چلا کر کچھ حصوں کو توڑنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت کے ماتحت دہلی وقف بورڈ دہلی مین مزار، مساجد، مدارس اور دیگر مسلم مذہبی مقامات کی دیکھ ریکھ کے لیے ہے، لیکن کیجریوال نے سیاست کے سبب بنگالی مارکیٹ کی مسجد کو توڑے جانے کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ مودی راج میں بلڈوزر کی ’سیاہ پالیسی‘ اتر پردیش کے بعد دہلی میں بھی اختیار کی جا رہی ہے۔ بغیر کوئی نوٹس کے حکومت عمارتوں کو تباہ کر رہی ہے۔

مسجد بنگالی مارکیٹ کے منہدم حصہ کا جائزہ لیتے ہوئے چودھری انل کمار

مسجد بنگالی مارکیٹ کے منہدم حصہ کا جائزہ لیتے ہوئے چودھری انل کمار

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

بہرحال، چودھری انل کمار نے آج مسجد کی دیکھ ریکھ کرنے والوں سے ملاقات کی اور یقین دلایا کہ مسجد کے منہدم حصہ کو کو از سر نو تعمیر کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انھوں نے وزارت برائے شہری ترقی کے ’ایل اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ‘ اور این ڈی ایم سی سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ مسجد کے منہدم حصہ کی از سر نو تعمیر کرائی جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔