نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ۔ این ڈی آر ایف، پولیس اور میونسپلٹی کی ٹیمیں بچاؤ میں لگی ہوئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ممبئی سے متصل نوی ممبئی کے شہباز گاؤں میں واقع ایک تین منزلہ عمارت گر گئی۔ شہباز گاؤں نوی ​​ممبئی کے سی بی ڈی بیلا پور علاقے میں ہے۔ عمارت کا نام 'اندرا نواس' بتایا جاتا ہے۔ یہ عمارت گراؤنڈ پلس 3 منزلہ تھی۔ فائر بریگیڈ نے بتایا کہ یہ واقعہ آج  ،ہفتہ، 27 جولائی کی  صبح 4:35 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں دو افراد کے دبے ہونے کا شبہ ہے۔


عمارت کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر عمارت میں موجود تمام افراد حادثے سے قبل ہی باہر نکل آئے تھے۔ اسی دوران دو افراد کے باہر آنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ  ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے اور این ڈی آر ایف کے اہلکار موقع پر موجود ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔