یو پی کا بجت عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے: مایاوتی

مایاوتی نے یوگی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یوگی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔

مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کی جانب سے آج اسمبلی میں پیش کیا جانے والا بجٹ عوامی توقعات اورامیدوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔ اس بجٹ سے اترپردیش کی ترقی اور یہاں کی 22 کروڑ عوام کا فلاح ممکن نہیں ہے۔


بی ایس پی سریمو نے مزید لکھا’’ یہی برا حال ان کے سابقہ بجٹ کا بھی تھا۔ جو عوامی مفاد/فلاح کے معاملے میں بی جے پی کی کمزور منشی کا نتیجہ ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بجٹ میں بڑے بڑے وعدے کئے ہیں جو گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کھوکھلے اور کاغذی زیادہ لگتے ہیں۔

انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’’ یوپی حکومت کے آج کے بجٹ میں جو بھی بڑے بڑے دعوے/وعدے کئے گئے ہیں وہ گذشتہ تجربات کی بنیاد پر کافی کھوکھلے اور کاغذی معلوم ہوتے ہیں۔ مرکزی حکومت کی طرح یوپی بی جے پی حکومت ایسے دعوی و وعدے کیوں کرتی ہے جو لوگوں کو عام طور سے زمینی حقیقت سے دور اوریقین کے قابل نہیں ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔