فرخ آباد۔کاس گنج ریل لائن کو علی گڑھ سے جوڑنے والے سروے کے لئے بجٹ الاٹ

شہری علاقوں میں 22 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے بجلی سپلائی ہوسکے جس کے لئے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس </p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر ریل نے شمال مشرقی ریلوے کے فرخ آباد۔ کاس گنج ریل لائن کو کاس گنج سے علی گڑھ تک 64 کلو میٹر لمبی نئی ریل لائن کو بچھانے کے لئے سروے کرانے کے لئے رقم الاٹ کردیا ہے۔ اترپردیش کے فرخ آباد ضلع سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مکیش راجپوت نے بجٹ اجلاس سے واپس آنے کے بعد فتح گڑھ کے وکاس بھون میں منعقدہ 2024-25 کے جنرل فائنانس بجٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو صنعت کی سہولت فراہم کرنے کا پروگرام ہے۔ اس کے تحت 500 کمپنیوں کے تجربے سے پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوجوان مستفید ہوں گے اور اس پروگرام میں مستفید ہونے والوں کو 5000 روپے ماہانہ کے ساتھ ساتھ 6000 ہزار روپے ایک بار کی امداد کے طور پر ملے گا۔

پردھان منتری آواس یوجنا میں غریبوں کو اضافی 3 کروڑ مکانات مفت فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، پی ایم جی ایس وائی اسکیم میں 25,000 دیہی بستیوں کو پردھان منتری سڑک یوجنا سے جوڑا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ730 کے تحت فرخ آباد ضلع میں دریائے کالی، گنگا اور رام گنگا ندی پر نئے پل بنائے جائیں گے۔ ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کو مکان فراہم کرنے کے لیے مرکزی بجٹ میں 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری فراہم کی گئی ۔


زراعت کے شعبے میں 1,52,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، اس کے علاوہ سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی 15 سے کم کرکے 6 فیصد اور کینسر کی دوائیوں پر کسٹم ڈیوٹی کو 10 فیصد سے کم کرکے صفر کردیا گیا۔ شہری علاقوں میں 22 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے بجلی سپلائی ہوسکے جس کے لئے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے کا نظم کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔