بجٹ 2021: ’نجکاری‘ کے منصوبوں پر عآپ کا زبردست حملہ، پی ایم مودی پر کیا طنز

عآپ نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’ریل بیچ دیں گے، سڑک بیچ دیں گے، ائیر پورٹ بیچ دیں گے، بجلی بیچ دیں گے، کسانی بیچ دیں گے۔ لیکن متروں... سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش نہیں بِکنے دوں گا۔‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

تنویر

مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں عام بجٹ 22-2021 پیش کر دیا گیا۔ اس بجٹ کا اب لوگوں نے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور کانگریس و عآپ جیسی پارٹیوں نے تو اس بجٹ کی بخیا ہی ادھیڑ کر رکھ دی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے مرکزی وزیر مالیات سیتارمن کے ذریعہ پیش کردہ بجٹ کو غریب، مزدور اور کسان مخالف قرار دیا ہے۔ عآپ نے تو ایک ٹوئٹ میں سیدھے پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طنزیہ حملہ کیا ہے۔

دراصل عآپ نے بجٹ میں ’نجکاری‘ جیسے منصوبوں کو ملک کے لیے خطرناک بتانے کی کوشش کی ہے۔ ٹوئٹ میں عآپ نے لکھا ہے کہ ’’ریل فروخت کر دیں گے، سڑک فروخت کر دیں گے، ائیر پورٹ فروخت کر دیں گے، بجلی فروخت کر دیں گے، کسانی فروخت کر دیں گے، ویئر ہاؤس فروخت کر دیں گے۔ لیکن متروں... سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش (ملک) نہیں بِکنے دوں گا۔‘‘


یہاں قابل غور ہے کہ نریندر مودی نے اپنی ایک انتخابی تشہیر میں مذکورہ جملہ کا استعمال کیا تھا جس پر عآپ نے طنز کے تیر چلائے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان تھا کہ ’’سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں دیش نہیں بِکنے دوں گا۔‘‘ عآپ نے اس جملے کو مدنظر رکھتے ہوئے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے ٹوئٹ میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ پی ایم مودی ریل، سڑک، ائیر پورٹ وغیرہ پرائیویٹ ہاتھوں میں دیتے جا رہے ہیں، تو پھر ان کا یہ وعدہ کہاں گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کو وہ بِکنے نہیں دیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔