امبیڈکر نگر: بدمعاشوں کی فائرنگ میں بی ایس پی لیڈر اور ڈرائیور کی موت

ضرغام مہندی اور ڈرائیور کو ضلع استپا ل میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ جوابی فائرنگ میں دو اور راہ گیر بھی زخمی ہوئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

امبیڈکر نگر: اترپردیش میں امبیڈکر نگر کے ہنس ور علاقے میں پیر کو موٹرسائکل پر سوار بدمعاشوں کے ذریعہ کی گئی اندھا دھند فائرنگ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولس کے مطابق نصیر آباد کے رہنے والے ضلع پنچایت رکن کے شوہر اور بی ایس پی لیڈر ضرغام مہندی (50)صبح دس بجے کار میں سوار ہوکر ٹانڈا سے اپنے گھر جارہے تھے۔ان کے ساتھ ڈرائیور سبھنیت یادو کے علاوہ پرائیویٹ سیکورٹی کے تین اور گارڈ بھی بیٹھے تھے۔اس دوران وہ گاؤں کے نزدیک پہنچنے والے تھے کہ راستے میں موٹرسائکل پر سوار بدمعاشوں نے انہیں گھیر لیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔اس واقعہ میں زرغام مہندی اور ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

شدید طورپر زخمی ضرغام مہندی اور ڈرائیور کو ضلع استپا ل میں داخل کرایاگیا جہاں دونوں کو مردہ قرار دے دیا گیا۔جوابی فائرنگ میں دو اور راہ گیر بھی زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ ویپن کمار مشر نے بتایا کہ ہلاک شدہ کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔قاتلوں کی تلاش کے لئے پورے ضلع میں تفتیشی مہم چلائی جارہی ہے۔ٹانڈا رکن اسمبلی سنجو دیوی نے بھی ضلع اسپتال پہنچ کر واقعہ پر تعزیت کا اظہا رکیا اور قاتلوں کی جلد گرفتار کی یقین دہانی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔