نسیم الدین صدیقی 100 سے زائد کارکنان کے ساتھ کانگریس میں شامل

غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ آئندہ وقت میں کئی جماعتوں کے لیڈر نسیم الدین صدیقی کی طرح کانگریس میں شامل ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سے نکالے گئے لیڈر اور اترپردیش کے سابق وزیر نسیم الدین صدیقی اپنے 100سے زائد ساتھیوں کے ساتھ آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔ کانگریس کے اترپردیش کے انچارج اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مسٹر صدیقی اور دیگر لیڈروں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ مسٹر راہل گاندھی کی قیادت پر دوسری جماعتوں کے لیڈروں کے اعتماد میں اضافہ کی علامت ہے۔ تبدیل ہورہے حالات کے پیش نظر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ وقت میں کئی جماعتوں کے لیڈر اسی طرح سے پارٹی میں شامل ہوں گے۔

یہ پوچھنے پر کہ مسٹر صدیقی کو کانگریس میں شامل کرنے سے کیا محترمہ مایاوتی ناراض نہیں ہوگی تو انہوں نے کہاکہ جتنے لیڈر کانگریس میں شامل ہورہے ہیں ان میں سے 90فیصد سے زیادہ نکالے گئے ہیں اور انہیں کسی جماعت میں شامل تو ہونا ہی تھا۔ محترمہ مایاوتی نے کانگریس اراکین اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرایا تھا لیکن کانگریس اس پر ناراض نہیں ہوئی۔

کانگریس کے اترپردیش کے صدر راج ببر نے کہاکہ مسٹر صدیقی کے پارٹی میں شامل ہونے سے کانگریس کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ مسٹر صدیقی کے ساتھ مختلف ذات ومذاہب سے تعلق رکھنے والے لیڈروں نے کانگریس کی رکنیت لی ہے اور اس پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔