بی ایس پی نے پھولپور سے امیدوار بدلا، جیتندر سنگھ کو شیوبرن پاسی کی جگہ بنایا پھولپور سے امیدوار

یوپی کی 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے، لیکن ملکی پور سیٹ کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے یہاں ابھی اعلان  نہیں ہوا ۔ الیکشن کمیشن نے صرف 9 نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں پر 13 نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا عمل بھی جاری ہے۔ اس دوران بہوجن سماج پارٹی یعنی بی ایس پی نے پریاگ راج کی پھول پور اسمبلی سیٹ کے لیے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔ شیوبرن پاسی کا ٹکٹ پارٹی نے کاٹ دیا ہے۔ ان کی جگہ پارٹی نے جتیندر سنگھ کو پھولپور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

معلومات کے مطابق اس اسمبلی سیٹ پر ووٹروں کی کل تعداد 4,06,028 ہے۔ یہاں سب سے زیادہ ووٹر درج فہرست ذات کے زمرے سے تعلق رکھتے ہیں جن کی تعداد تقریباً 75 ہزار بتائی جاتی ہے۔ شیڈول کاسٹ کے بعد اس سیٹ پر پٹیل ووٹروں کو سب سے زیادہ سمجھا جاتا ہے۔ پٹیل برادری کی تعداد 70 ہزار کے قریب ہے۔ ان کے علاوہ اس سیٹ پر 60 ہزار یادو، 50 ہزار مسلمان، 45 ہزار برہمن، 22 ہزار نشاد، 16 ہزار ویش، 15 ہزار کشتری اور تقریباً 50 ہزار دیگر ہیں۔


واضح رہے کہ یوپی کی 10 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے تھے، لیکن ملکی پور سیٹ کا معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ابھی یہاں الیکشن نہیں ہو رہا ۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے صرف 9 نشستوں کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ ان میں مین پوری کی کرہل، کانپور کی سیسماؤ، پریاگ راج کی پھول پور، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مرزا پور کی ماجھوان، غازی آباد صدر، علی گڑھ کی خیر، مظفر نگر کی میراپور اور مراد آباد کی کندرکی سیٹ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔