’بی ایس این ایل جلد ہی 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرے گا‘

اشونی ویشنو نے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل بہت جلد 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرنے جا رہے ہیں جو دیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس
اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرونکس کے وزیر اشونی وشنو نے جمعہ کو کہا کہ بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت براڈ بینڈ نیٹ ورک لمیٹڈ (بی بی این ایل) اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ بی ایس این ایل نے اہداف کو حاصل کرنے کی رفتار کو تیز کر دیا ہے اور بی ایس این ایل جلد ہی دیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرنے جا رہا ہے۔

اشونی ویشنو نے یہ بات آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی بی این ایل کا نتیجہ بہت اچھا رہا ہے اور اب بی بی این ایل اور بی ایس این ایل کے انضمام کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دیہی علاقوں میں ہر ماہ ایک لاکھ سے زائد براڈ بینڈ کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں اور اس میں چھوٹے تاجروں کا بھرپور تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈیٹا کی کھپت بھی ماہانہ 120 جی بی تک پہنچ گئی ہے۔


کانگریس پر 2004 سے 2014 کے دوران بی ایس این ایل اور مہانگر ٹیلی فون نگر لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دونوں کمپنیوں کو جان بوجھ کر برباد کیا گیا۔ مودی حکومت نے ان کمپنیوں کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے پہل کی ہے اور سال 2019 میں بی ایس این ایل کو 70 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے یہ اب آپریٹنگ منافع کی پوزیشن میں ہے اور اسے موجودہ سال میں بھی 1.64 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل بہت جلد 4 جی اور 5 جی خدمات شروع کرنے جا رہے ہیں جو دیسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔