بی آر ایس رہنما کویتا نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تعریف کی

بی آر ایس رہنما کویتا  کا نام دہلی کے شراب گھوٹالہ میں آیا تھا۔ اس گھوٹالہ میں منیش سسودیا کئی ماہ سے جیل میں ہیں اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر گرفتاری کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سابق  وزیر اعلی اور بی آر ایس چیف کے سی آر کی بیٹی کلواکنتلا کویتا نے اتوار یعنی 10 دسمبر کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ ہندوؤں کے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا، "اس مبارک موقع پر ایودھیا میں شری سیتارام چندر سوامی کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے، جو کروڑوں ہندوؤں کے لیے ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ پورا ملک اس کا خیر مقدم کرتا ہے۔" واضح رہے بی آر ایس رہنما کویتا  کا نام دہلی کے شراب گھوٹالہ میں آیا تھا۔ اس گھوٹالہ میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کئی ماہ سے جیل میں ہیں اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن اور سینئر رہنما سنجے سنگھ بھی جیل میں ہیں ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر گرفتاری کی تلوار لٹکی ہوئی ہے ۔  مبصرین کویتا کی اس پوسٹ کو مشکوک نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔


مندر کے مقدس مقام کا کام جہاں بھگوان رام کی مورتی رکھی جائے گی تکمیل کے قریب ہے۔ شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیترا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے ہفتہ  یعنی9 دسمبر کو انسٹاگرام پر مقدس مقام کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

رام مندر کے پرتشٹھا کا پروگرام 22 جنوری 2024 کو طے کیا گیا ہے، جس کے لیے  وزیر اعظم مودی، یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت ہزاروں نمائندوں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ ہفتہ طویل پران پرپرتشٹھا تقریب کے موقع پر، 17 جنوری 2024 کو ایودھیا میں بھگوان رام کی جھانکی نکالی جائے گی۔ اس ٹیبلو میں رام کی پیدائش سے لے کر ان کی جلاوطنی، لنکا پر فتح اور ایودھیا واپسی تک کی تصاویر دیکھی جائیں گی۔پی ٹی آئی کے مطابق اس ٹیبلو کے مختلف مراحل میں اب تک رام کی کل 100 مورتیاں تیار کی گئی ہیں۔ اس جلوس کے بعد رام للا کی نئی مورتی کو نوتعمیر شدہ رام مندر میں رکھا جائے گا۔


ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے لوگوں سے اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ جن لوگوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے وہ ایودھیا نہ آئیں، بلکہ اپنے گھروں کے قریب مندروں میں پوجا کریں یا ٹی وی پر گھر پر پران پرتیشٹھا کے پروگرام دیکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔