برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کیا اڈانی گروپ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

گوتم اڈانی نے ٹویٹ کیا کہ گجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا اڈانی گروپ کے ہیڈکوارٹر پر خیرمقدم کرکے احساسِ افتخار ہوا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے مصروف شیڈول کے درمیان اڈانی انڈسٹریز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

برطانوی وزیر اعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے صاف توانائی، دفاع اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں برطانیہ کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
مسٹر اڈانی نے اڈانی گروپ کے ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم جانسن کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔


انہوں نے لکھا، ’ گجرات کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اڈانی گروپ کے ہیڈکوارٹر پر خیرمقدم کرکے احساسِ افتخار ہوا۔موسمیاتی اور صحت مند ترقیاتی ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس منصوبے میں قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن اور نئی توانائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ہم دفاع اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے برطانیہ کی کمپنیوں کے ساتھ بھی کام کریں گے‘۔

مسٹر جانسن دو روزہ دورے پر ہندوستان میں آئے ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں وہ گجرات گئے، گاندھی نگر میں سابرمتی آشرم اور اکشردھام مندر کا دورہ کیا اور وڈودرا میں برطانوی کمپنی جے سی بی کے پلانٹ دیکھنے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔