بینکنگ خدمات گھر گھر پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح، وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازگھر گھر پہنچانا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح بینکنگ خدمات کو دوردرازگھر گھر پہنچانا ہے۔

آج یہاں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹس کے آغاز کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی استطاعت کا گواہ بن رہا ہے۔ یہ ملک کے 75 اضلاع میں زمین پر اتر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے 99 فیصد سے زیادہ دیہات میں 5 کلومیٹر کے اندر کوئی نہ کوئی بینک برانچ، بینکنگ آؤٹ لیٹ یا بینکنگ فرینڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر ایک لاکھ بالغ آبادی کے لیے بینک کی جتنی شاخ موجود ہے، وہ جرمنی، چین اور جنوبی افریقہ جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ ہم عام انسانوں کا معیار زندگی بدلنے کے عزم کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ نظام کو بہتر کریں، شفافیت اور آخری صف میں کھڑے شخص تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جن دھن کھاتہ کی مہم شروع کی تو آوازیں اٹھیں کہ غریب بینک کھاتہ کا کیا کریں گے، یہاں تک کہ اس فیلڈ کے بہت سے ماہرین بھی نہیں سمجھ پارہے تھے کہ اس مہم کی اہمیت کیا ہے۔ لیکن بینک اکاؤنٹ کی طاقت کیا ہوتی ہے، یہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔