ملک میں معاشی اور سیاسی ایمرجنسی نافذہے، ارجت کے استعفی پر ممتا بنرجی کا بیان
ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں اپوزیشن سیاسی لیڈروں کو جیل میں بھیجنے کیلئے سازش کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارجیت پٹیل کے استعفیٰ سے ظاہر ہوگیا ہے کہ آئینی اداروں کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے۔
ملک میں معاشی اور سیاسی ایمرجنسی نافذہے: ممتا بنرجی
کلکتہ: ریزرو بینک کے گورنرارجیت پٹیل کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی اور معاشی ایمرجنسی نافذ کردیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ملک بھر میں اپوزیشن سیاسی لیڈروں کو جیل میں بھیجنے کیلئے سازش کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارجیت پٹیل کے استعفیٰ سے ظاہر ہوگیا ہے کہ آئینی اداروں کی خودمختاری ختم کی جارہی ہے اور سماجی و معاشی فیصلے اپنے مطابق کیے جارہے ہیں۔تمام آئین اداروں کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے۔ریزرو بینک کو اس سے قبل ایسے حالات کا کبھی بھی سامنا نہیں کیا ہوگا۔ملک کو بدترین حالات میں ڈھکیل دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کیلئے دہلی میں ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم دوبارہ مل بیٹھیں گے اور ملک کے موجودہ حالات پر بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے گورنر کااستعفیٰ ملک کیلئے تشویش ناک ہیں اور اس کا ملک کے معیشت پر سنگین اثرات پڑیں گے۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل مستعفی
ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پٹیل نے آج فوری اطلاق کے ساتھ اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔انہوں نے اس کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔
یہاں جاری ایک بیان میں پٹیل نے کہا کہ ذاتی وجوہ کی بنا پر میں نے فوری اطلاق کے ساتھ اپنے موجودہ عہدہ سے استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ میرے لئے باعث اعزاز رہا کہ میں نے مختلف حیثیت سے ریزرو بینک آف انڈیا کی کئی برسوں تک خدمت کی۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھیوں اور ڈائریکٹروں کا شکریہ بھی ادا کیا او ران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پٹیل کے مستعفی ہوجانے کی قیاس آرائیاں کئی دنوں سے کی جارہی تھیں، خاص طور پر جب ان کے ڈپٹی ویرل آچاریہ نے پچھلے مہینے ایک تقریر میں ریزرو بینک آف انڈیا کی خودمختاری کی مدافعت کردی تھی، تو جیسے ان کا مستعفی ہونا یقینی لگنے لگا تھا۔ اس بیچ ڈپٹی گورنر کے بھی مستعفی ہونے کی خبر ملی ہے۔
حکومت اور ریزرو بینک کے درمیان ایک سے زیادہ امور پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ پٹیل نے 2016میں 4ستمبرکو گورنر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وہ رگھورام راجن کے جانشیں بنے تھے جنہوں نے اسی سال19جون کو استعفا دے دیا تھا۔
ارجت پٹیل کا استعفی تمام ہندوستانیوں کے لئے تشویش کا سبب: رگھورام راجن
ٹی وی چینل ای ٹی ناؤ سے بات کرتے ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے کہا کہ آر بی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ تمام ہندوستانیوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر بی آئی گورنر کے استعفی کے ان کے احتجاج کے طور پر دیکھا جانا چاہئے۔
بی جے پی حکومت نے غیر اعلانیہ اقتصادی ایمرجنسی نافذ کر دی: احمد پٹیل
کانگریس کے سینئر رحنما احمد پٹیل نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’جس طرح سے آر بی آئی گورنر کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا وہ ہندوستانی بینکنگ نظام پر ایک دھبے کی طرح ہے۔ بی جے پی حکومت نے ملک میں غیر اعلانیہ اقتصادی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ملک کی ساخ اور یقینیت اب داؤ پر لگ گئی ہے۔‘‘
کانگریس رہنما اور ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا، ’’جس طرح سے ارجت پٹیل کو عہدے سے جانا پڑا ظاہرہ ہوتا ہے کہ مودی حکومت نے ایک اور ادارے کی ساکھ گرا دی ہے۔‘‘
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے کہا، ’’پہلے سی بی آئی سربراہ کو ہٹایا گیا اب آر بی آئی کے سربراہ نے استعفی دے دیا۔ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی، آئینی ایمرجنسی، مودی ایمرجنسی نافذ (ہو گئی ہے)۔‘‘
نجی وجوہات کی وجہ سے استعفی دیا: ارجت پٹیل
استعفی دینے کے بعد ارجت پٹیل نے کہا، ’’نجی وجوہات سے میں نے فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہندوستان کے ریزرو بینک میں میں نے سالوں خدمات انجام دیں۔‘‘
ارجت نے مزید کہا، ’’آر بی آئی کے ملازمین، افسران اور انتظامیہ کے تعاون کئی کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ اس موقع پر میں آر بی آئی کے سینٹرل بورڈ کے ڈائریکٹروں اور معاونین کو شکریہ ادا کرتا ہوں اور مستقبل کے لئے اہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘
ارجت کا استعفی، ’چوکیدار‘ کے جمہوری اداروں پر حملہ کا نتیجہ ہے: کانگریس
کانگریس پارٹی کی طرف سے آر بی آئی گورنر کے استعفی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’ارجت کا استعفی ’چوکیدار‘ کے جمہوری اداروں پر حملہ کا نتیجہ ہے۔‘‘
ارجت پٹیل آر بی آئی گورنر کے عہدے سے مستعفی
نئی دہلی: ریزرو بین کے گورنر ارجت پٹیل نے استعفی دے دیا ہے۔ ریزرو بینک اور حکومت کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے تناتنی چل رہی تھی۔ حکومت کے سیکشن 7 کے استعمال کو لے کر یہ تنازعہ شروع ہوا تھا۔ ارجت پٹیل کے استعفی کی بات پہلے بھی سامنے آئی تھی، اس وقت حکومت نے بیان جاری کر کے کہا تھا کہ ریزرو بینک کی خود مختاری آر بی آئی ایکٹ کے تحت ضروری ہے۔ ارجت پٹیل نے کہا کہ انہوں نے نجی وجوہات سے استعفی دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔