بی پی ایس سی کا سوالیہ پرچہ لیک، امتحان منسوخ
امتحان ختم ہونے کے بعد وائرل ہونے والے سوالیہ پرچوں سے امتحان میں آئے سوالات کا ملان کیا گیا تو وائرل ہونے والے سوالیہ پرچہ میچ کر گئے۔
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) نے امتحان پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کے بعد 67ویں مشترکہ (ابتدائی) مقابلہ جاتی امتحان کو منسوخ کردیا۔
بی پی ایس سی کے 67ویں مشترکہ ابتدائی مقابلہ جاتی امتحان کا اتوار کو ریاست کے مختلف مراکز پر انعقاد کیا گیا۔ اس دوران کئی اضلاع کے امتحانی مراکز سے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی خبریں آئیں۔ امتحان شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلےبی پی ایس سی کا لیک ہونے والا سوالیہ پرچہ سوشل میڈیا (ٹیلی گرام اور بہت سے واٹس ایپ گروپس) پر وائرل ہونا شروع ہو گیا۔
امتحان ختم ہونے کے بعد وائرل ہونے والے سوالیہ پرچوں سے امتحان میں آئے سوالات کا ملان کیا گیا تو وائرل ہونے والے سوالیہ پرچہ میچ کر گئے۔ اس کے بعد کئی جگہوں پر امیدواروں نے پیپر لیک ہونے پر ہنگامہ آرائی اور مظاہرے شروع کر دیے۔
دریں اثنا بی پی ایس سی وائرل سوالیہ پرچہ کے سلسلے میں حرکت میں آگیا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک تین سطحی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے صرف تین گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ موصول ہوتے ہی بی پی ایس سی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں سوالیہ پرچہ کے لیک ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ 67ویں کمبائنڈ (ابتدائی) مقابلہ جاتی امتحان سے متعلق سوالیہ پرچہ وائرل ہونے کے معاملے کی چھان بین کے لیے افسران کی سہ سطحی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آج تحقیقاتی رپورٹ چیئرمین کو سونپ دی۔
کمیشن نے کہا کہ رپورٹ کی بنیاد پر 8 مئی کو منعقد ہونے والے 67ویں کمبائنڈ (ابتدائی) مقابلہ جاتی امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی وائرل سوالات معاملے کی جانچ سائبر سیل سے کرائے جانے کے لیے ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سے درخواست کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔