بی جے پی کے دونوں انجن دو مخالف سمتوں میں چل رہے ہیں: عبداللہ اعظم
عبداللہ اعظم نے جیل میں قید والد و رامپور سے ایس پی امیدوار اعظم خان کی رہائی کے بارے میں وزیر اعلی یوگی اور وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ کے متضاد بیانات پر پلٹ وار کیا۔
رامپور: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں رامپور کی سوار سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار عبداللہ اعظم خان نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کے متضاد بیانوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکومت، دو مختلف سمتوں میں چل رہی ہے۔
عبداللہ اعظم نے جیل میں قید والد و رامپور سے ایس پی امیدوار اعظم خان کی رہائی کے بارے میں وزیر اعلی یوگی اور وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ کے متضاد بیانات پر پلٹ وار کیا۔ انہوں نے منگل کی رات یہاں کارکن سمیلن میں کہا کہ وزیر اعلی کا دعوی ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اعظم خان کی جیل سے رہائی نہیں چاہتے ہیں۔ جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ کہہ رہے ہیں کہ اگر یوگی کی حکومت نہ ہوتی تو اعظم خان جیل میں نہیں ہوتے۔
عبداللہ نے کہا کہ پہلے بی جے پی اپنا رخ صاف کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن کی حکوت میں دونوں انجن الگ الگ سمتوں میں چل رہے ہیں۔ انہوں نے دلیل دی’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ یوگی کی حکومت نہ ہوتی تو اعظم خان جیل میں نہیں ہوتے جبکہ اس کے برخلاف یوگی کہتے ہیں کہ حکومت کا اعظم خان کے جیل میں ہرنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں رامپور سمیت نو اضلاع کی 55 سیٹوں پر پیر کو ووٹنگ ہوچکی ہے۔ عبداللہ نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے پارٹی کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔