مگ21 طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ ہلاک
آئی اے ایف نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
راجستھان کے باڑمیر ضلع میں جمعرات کو مگ-21 ٹرینر طیارے کے حادثے میں دو ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔
ہندوستانی فضاییہ نے ایک بیان میں کہاکہ "آئی اے ایف کا ایک جڑواں سیٹر مگ ۔21 ٹرینر طیارہ شام راجستھان کے اترلائی ایئر بیس سے ٹریننگ سورٹی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ رات تقریباً 9:10 بجے طیارہ باڑمیر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ دونوں پائلٹوں کو شدید چوٹیں آئیں جن سے ان کی موت ہوگئی۔ جانوں کے ضیاع پر ہندوستانی فضائیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔‘‘
مگ طیارہ گرنے کے بعد بھیمڈا گاؤں میں افراتفری مچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تباہ ہونے والے مگ طیارے کا ملبہ تقریباً آدھا کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔
آئی اے ایف نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے مگ 21 طیارے پہلے بھی حادثے کا شکار ہوتے رہے ہیں اس سے پہلے باڈمیر میں ہی ایسا حادثہ ہوا تھا جس میں پائلٹ کسی طرح بچ گئے تھے۔ سال 2021 میں پنجاب کے موگا میں بھی طیارہ حادثہ ہوا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔