بامبے لائرس ایسوسی ایشن جسٹس ریوتی ڈیرے کے ٹرانسفر کے خلاف
جسٹس ریوتی ڈیرے اس سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملہ کی سنوائی کر رہی تھیں جس میں بی جے پی صدر امت شاہ کو پہلے بری کیا جا چکا ہے۔
جسٹس ریوتی ڈیرے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ے۔ اس معاملے میں اب بامبے لائرس ایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ جسٹس ریوتی ڈیرے کے ٹرانسفر معاملہ پر دوبارہ غور کریں۔ واضح رہے جسٹس ریوتی ڈیرے اس سہراب الدین شیخ مڈبھیڑ معاملہ کی سنوائی کر رہی تھیں جس میں بی جے پی صدر امت شاہ کو پہلے بری کیا جا چکا ہے۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جو خط کارگزار چیف جسٹس وی کے تحل رمانی کو تحریر کیا گیا ہے اس میں ایسوسی ایشن کے صدر احمد عابدی نے لکھا ہے کہ اس کیس کو جسٹس ریوتی سے لے کر کسی دیگر جج کو ٹراسفر کرنے کا غلط پیغام جائے گا۔ خط میں عابدی نے حال ہی میں سپریم کورٹ کے چار ججوں نے جس ناراضگی کا اظہار کیا تھا اس کا بھی حوالہ دیا ہے ۔
انہوں نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ چیف جسٹس روسٹر بنانے کا مالک ہوتا ہے اور یہ اس کا ہی اختیار ہے کہ وہ کون سا معاملہ کس جج کو سونپے لیکن چیف جسٹس کو اپنے اس اختیار کو کچھ روایتوں اور عوام کے وسیع مفاد کو ذہن میں رکھ کر استعمال کرنا چاہئے‘‘۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ ’’جسٹس ریوتی ڈیرے کا اس وقت ٹرانسفر کیا گیا ہے جس وقت وہ روز کی بنیاد پر اس معاملہ کی سنوائی کر رہی تھیں اور انہوں نے اس معاملہ میں سی بی آئی کے کام کرنے کے طریقہ پر سوال اٹھائے تھے۔ اس لئے ان حالات کی روشنی میں جسٹس رویتی کے ٹرانسفر سے عوام میں ایک غلط پیغام جائے گا جس سے عوام کا عدلیہ پر جو یقین ہے وہ متاثر ہو گا‘‘۔
واضح رہے سہراب الدین مڈبھیر معاملہ الجھتا ہی جا رہا ہے۔اس معاملہ میں جج لویا کی موت کامعاملہ پہلے ہی کافی پیچیدہ ہو تا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Mar 2018, 11:01 AM