طیارہ میں بم کی دھمکی، نیو یارک جا رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ کی دہلی میں ایمرجنسی لینڈنگ

آئی جی آئی ایئر پورٹ پولیس کے مطابق طیارہ میں سوار مسافروں اور پائلٹوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈرڈ سیکوریٹی پروٹوکال پر پوری طرح سے عمل کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایئر انڈیا</p></div>

ایئر انڈیا

user

قومی آواز بیورو

 پیر کو ممبئی سے نیو یارک جا رہے ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی دھمکی ملنے کی خبر سے مسافروں میں ہنگامہ مچ گیا۔ اس کے بعد فلائٹ کی دہلی کے آئی جی آئی ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ مسافروں اور کرو ممبرس کے تحفظ کے پیش نظر سیکوریٹی پروٹوکال کے تحت فلائٹ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

اندھرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پولیس کے مطابق طیارہ فی الحال آئی جی آئی ایئرپورٹ پر ہے اور اس میں سوار مسافروں اور پائلٹوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سبھی اسٹینڈرڈ سیکوریٹی پروٹوکال پر پوری طرح سے عمل کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ہم آپ سے تعاون کی گزارش کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ جانکاری کو پھیلانے سے پرہیز کرنے کو کہتے ہیں۔ آگے کی جانکاری وقت وقت پر دی جاتی رہے گی۔

فلائٹ ٹریکنگ ایپ فلائٹ رڈار 24 کے مطابق ممبئی سے نیو یارک کے جے ایف کے ایئر پورٹ کے لیے اے آئی 119 طیارہ نے صبح قریب 2 بجے ممبئی سے اڑان بھری تھی اور اس کے فوراً بعد اسے دہلی کی طرف ڈائیورٹ کرنا پڑا۔


ایئر انڈیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اکتوبر کو ممبئی سے جے ایف کے کے لیے اڑان بھرنے والی فلائٹ 119 کو ایک خاص سیکوریٹی الرٹ ملا اور حکومت کی سیکوریٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر اسے دہلی کی طرف ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ سبھی مسافر طیارے سے اتر چکے ہیں اور دہلی ایئر پورٹ ٹرمینل پر ہیں۔ گراؤنڈ پر ہمارے ملازمین اس غیر متوقع رکاوٹ کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایئر انڈیا اپنے مسافروں اور پائلٹ دستہ کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور اسے اولین ترجیح دیتا ہے۔

غور طلب ہے کہ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ 22 اگست کو بھی سامنے آیا تھا جب ایئر انڈیا کے ایک طیارہ میں بم کی دھمکی ملی تھی۔ یہ فلائٹ ممبئی سے ترواننت پورم پہنچی تھی۔ اس کے بعد ہوائی اڈے پر پوری طرح سے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔