قادر خان کناڈا کے اسپتال میں ونٹلیٹر پر، حالت انتہائی نازک

بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ شاندار ڈائیلاگ رائٹنگ کے لیے مشہور اداکار قادر خان کی حالت انتہائی نازک ہے۔ انھیں کناڈا کے ایک اسپتال میں اسپیشل ونٹلیٹر پر رکھا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ کے مشہور اداکار قادر خان کی حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔ ان کو کناڈا کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ ونٹلیٹر پر ہیں۔ قادر خان کے بیٹے سرفراز کے مطابق وہ دماغ کی ایک سنگین بیماری سے نبرد آزما ہیں اور ان کے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قادر خان کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے بعد انھیں جنرل ونٹلیٹر سے ہٹا کر اسپیشل ونٹلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ 81 سالہ قادر خان پچھلے کئی سالوں سے بیمار ہے۔ بتا دیں کہ قادر خان کناڈا میں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو شائستہ کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

بیٹے سرفراز نے میڈیا سے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم لگاتار ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئی تھی، لیکن سانس لینے میں ہو رہی دقت کے سبب انھیں بائپیپ ونٹلیٹر پر رکھا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ اداکار قادر خان کی گزشتہ سال گھٹنوں کی بھی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی صحت میں لگاتار گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ سرجری کے بعد انھیں چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ قادر خان کو آخری بار 2015 میں آئی فلم ’دماغ کا دہی‘ میں دیکھا گیا تھا۔ قادر خان نے 1973 میں اپنا فلمی کیریر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ایک دور تھا جب امیتابھ کی ہر دوسری فلم میں قادر خان نظر آتے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ کافی فلموں میں رائٹنگ کا بھی کام کیا۔ انھوں نے ’ہمت والا‘، ’قلی‘، ’کرما‘، ’سرفروش‘ جیسی ہٹ فلموں کے ڈائیلاگ لکھے ہیں۔ سال 2013 میں قادر خان کو فلموں میں ان کے تعاون کے لیے ساہتیہ شرومنی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔