راجدھانی دہلی میں سنسنی خیز واردات، معشوقہ کو گولی مار کر ڈاکٹر نے کی خودکشی!

روہنی سیکٹر-13 علاقہ میں بدھ کو ایک کار سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ یہ لاشیں ڈاکٹر اوم پرکاش ککریجا اور سدیپتا مکھرجی کی تھیں۔ پولس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ککریجا نے پہلے خاتون کو اور پھر خود کو گولی ماری۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے روہنی سیکٹر-13 علاقہ میں بدھ کی صبح ایک کار میں دو لاشیں پائی گئیں۔ یہ لاشیں ڈاکٹر اوم پرکاش ککریجا اور سدیپتا مکھرجی کی تھیں۔ پولس نے بتایا کہ ڈاکٹر ککریجا نے پہلے تو خاتون کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

65 سالہ ڈاکٹر اوم پرکاش ککریجا کا اسپتال روہنی میں ہے۔ 55 سالہ سدیپتا مکھرجی اسپتال کے ڈائریکٹر تھیں۔ آج صبح دونوں روہنی سیکٹر-13 میں رنگ رسائل اپارٹمنٹ کے نزدیک کار میں مردہ ملے۔ دونوں کو گولی لگی ہوئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ صورت حال کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ پہلے تو ڈاکٹر ککریجا نے سدیپتا مکھرجی کو گولی ماری اور پھر خود کو بھی گولی کا نشاہن بنا لیا۔


روہنی کے ڈی سی پی ایس ڈی مشرا کا کہنا ہے کہ ’’ڈاکٹر ککریجا اور سدیپتا مکھرجی کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے عشق و معاشقہ چل رہا تھا۔ سدیپتا اب شادی کرنے کا دباؤ ڈالنے لگی تھیں۔ غالباً ڈاکٹر ککریجا یہ دباؤ برداشت نہیں کر پائے اور پہلے تو سدیپتا کے سینے پر گولی ماری اور پھر خود کو بھی ہلاک کر لیا۔‘‘

پولس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ککریجا کا بیٹا بھی ڈاکٹر ہے اور وہ دہرہ دون میں ہے۔ دہرہ دون میں ان کا ایک اسپتال ہے۔ پولس اس قتل واقعہ کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ڈاکٹر ککریجا نے واقعی خودکشی کی ہے یا پھر اسے خودکشی میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فی الحال ڈاکٹر ککریجا اور سدیپتا مکھرجی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روہنی کے بابا صاحب امبیڈکر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ دہلی پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔