کورونا کی دہشت کے درمیان کالابازاری عروج پر، لوگوں نے سپلائی افسر کو بنایا یرغمال

پولیس کا کہنا ہے کہ آدرش باجت پور گاؤں کے وارڈ نمبر5 کا پی ڈی ایس دکاندار دیر رات 58 بوری گیہوں پک اپ وین پر لاد کر کالا بازاری کے لئے لے جا رہا تھا تبھی لوگوں نے گاڑی کے ساتھ اسے پکڑ لیا۔

ععلامتی تصویر
ععلامتی تصویر
user

یو این آئی

ایک طرف لوگ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے دہشت میں ہیں اور دوسری طرف کچھ لوگ ایسے ماحول میں بھی بدعنوانی اور کالابازاری سے باز نہیں آ رہے۔ بہار میں سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے آدرش باجت پور گاﺅں میں ایک عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس ) دکاندار کے سرکاری اناج کی کالا بازاری کرنے کی مخالفت میں مشتعل گاﺅں والوں نے اس کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو لے کر سپلائی افسر کو یرغمال بنالیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ آدرش باجت پور گاﺅں کے وارڈ نمبر5 کے پی ڈی ایس دکاندار کے ذریعہ دیر رات 58 بوری گیہوں پک اپ وین پر لاد کر کالا بازاری کے لئے لے جایا جا رہا تھا تبھی گاﺅں والوں نے گاڑی کے ساتھ اسے پکڑ لیا اور اس کی اطلاع سب ڈویژنل افسر کو دی۔


ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد معاملے کی جانچ کرنے پہنچے سپلائی افسر کو گاﺅں والوں نے یرغمال بنا لیا۔ پی ڈی ایس دکاندار پر ایف آئی درج کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کے ساتھ ہی سنیئر افسران کو بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔