پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کی خاموشی پریشان کن: کمار سوامی

کمار سوامی نے کہا کہ سڑک پر خالی سلنڈر لے جانے والی بی جے پی نے ہتھیار کیوں ڈالے؟ مہنگائی کے سبب غریب کا پیٹ جل جائے اس سے آپ خوش ہیں؟ آؤ، احتجاج کریں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائیں۔

کمار سوامی، تصویر آئی اے این ایس
کمار سوامی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر خاموش رہنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی، ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے آج کئی ٹوئٹس میں کہا کہ ’’بی جے پی نے خاموشی کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ۔ 13 دنوں میں 8 روپے کی چھلانگ! قیمتوں میں 13 دن سے مسلسل اضافہ، دونوں تیل کی قیمتوں میں اضافہ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جب میں 2018 میں سی ایم تھا تو بی جے پی لیڈر پٹرول کی قیمت میں 1.12 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 1.14 پیسے فی لیٹر اضافے پر ناراض تھے۔ ان کا پیٹ جل گیا کیونکہ قیمتوں میں اضافے کا یہ پیسہ کسانوں کے پاس نہیں جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر خالی سلنڈر لے جانے والی بی جے پی نے ہتھیار کیوں ڈالے؟ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا پیٹ جل جائے تو کیا آپ خوش ہیں؟ آؤ، سڑکوں پر آکر احتجاج کریں اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائیں۔


انہوں نے کہا کہ سیمنٹ، لوہا اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گھر بنانے کا خواب صرف ایک خواب ہے۔ لوگوں کی جیب خالی ہے، کچھ لوگوں کی جیبیں بھر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔