اسلام پر نازیبا تبصرے کرنے کے معاملہ میں بی جے پی کی کارروائی، نوپور شرما پارٹی سے معطل، نوین جندل برطرف

بی جے پی نے نوپور شرما کو تحقیقات مکمل ہونے تک فوری اثر سے پارٹی سے معطل اور ذمہ داری سے سبکدوش کر دیا ہے، جبکہ نوین کمار جندل کو برطرف کردیا گیا ہے۔

نوپور شرما
نوپور شرما
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں ایک ٹی وی مباحثے کے دوران متنازعہ بیان دینے پر ترجمان نوپور شرما کی بنیادی رکنیت معطل کر دی ہے۔ پارٹی نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی بی جے پی کے میڈیا انچارج نوین کمار جندل کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ پارٹی نے انہیں باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔ نوین کمار جندال نے اس معاملے پر کچھ متنازعہ ٹوئٹ کئے تھے۔

اسلام پر نازیبا تبصرے کرنے کے معاملہ میں بی جے پی کی کارروائی، نوپور شرما پارٹی سے معطل، نوین جندل برطرف

نوپور شرما کی معطلی کے حوالہ سے بی جے پی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے ایک خط جاری کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی کے رکن سکریٹری اوم پاٹھک کے دستخط شدہ خط میں کہا گیا ہے ’’آپ نے مختلف موضوعات پر پارٹی کے نظریات کے برعکس خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پارٹی کے دستور کی واضح خلاف ورزی ہے۔ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے خلاف تحقیقات کئے جانے تک آپ کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل اور ذمہ داری سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔‘‘


ادھر، دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے نوین کمار جندل کو پارٹی سے برطرف کرنے کے حوالہ سے خط جاری کیا ہے، انہوں نے خط میں لکھا، ’’آپ نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والے خیالات ظاہر کئے ہیں۔ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے بنیادی نظریہ کے خلاف ہیں۔ آپ نے پارٹی کی پالیسی کے خلاف کام کیا ہے۔ لہذا آپ کی بی جے پی کی بنیادی رکینت فوری اثر سے منسوخ کی جاتی ہے اور آپ کو پارٹی سے برطرف کیا جاتا ہے۔‘‘

اسلام پر نازیبا تبصرے کرنے کے معاملہ میں بی جے پی کی کارروائی، نوپور شرما پارٹی سے معطل، نوین جندل برطرف

قبل ازیں ایک خط جاری کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا کہ ہندوستان کے ہزاروں سال کے سفر میں کئی مذاہب پیدا ہوئے اور پروان چڑھے۔ بی جے پی کسی بھی مذہب سے وابستہ اہم شخصیات کی توہین قبول نہیں کرتی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔