بی جے پی کی سماج کو بانٹنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی:سچن پائلٹ
سچن پائلٹ نے کہا کہ بی جے پی سماج کے مختلف طبقوں کو ذات پات اور مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام بی جے پی کے اس کھیل کو سمجھ چکی ہے اوراس کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
جے پور: راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سماج کے مختلف طبقوں کو ذات پات اور مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کررہی ہے لیکن عوام بی جے پی کے اس کھیل کو سمجھ چکی ہے اوراس کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔
ٹونک سے کانگریسی امیدوار مسٹر پائلٹ نے آج اپنے حلقہ میں مختلف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ بی جے پی ذات پات پر شہریوں کو لڑانے کی کوشش کررہی ہے لیکن 36 قومیں بی جے پی کے اس کھیل کو سمجھ چکی ہیں ۔ کانگریس کی سوچ سماج کو جوڑنے کی ہےاور کانگریس کا ایجنڈا صرف ترقی اور سماجی ہم آہنگی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات دو شخصوں کا نہیں، یہ دو نظریات کا ہے جس میں عوام اپنے حق سے موجودہ حکومت سے سوال کررہی ہے کہ پانچ برسوں میں ان کے وزرا وممبران اسمبلیوں نے عوام کی بھلائی کے لئے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹونک شہر اور گاؤں کی سڑکوں کی حالت خراب ہے، کسان کھاد اور بیج کےلئے پریشان ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Nov 2018, 9:09 AM