بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی
کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب مودی اور آر ایس ایس کے لوگ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اس مشن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے بی جے پی کو ریزرویشن ختم کرو گینگ کا ’اڈہ ‘ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم مودی اس اڈے کے سرغنہ ہیں ۔ آئین ریزرویشن کے ذریعے سب کو یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اس لیے کانگریس ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی 'آرکشن ختم کرو' گینگ یعنی ریزرویشن ختم کرو گینگ کا اڈہ ہے اور نریندر مودی اس کے سرغنہ ہیں۔ بی جے پی کے لوگ ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ غلط ہے اور ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے۔ آئین کہتا ہے کہ ملک کے تمام لوگوں کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا، "کروڑوں لوگوں کو آئین سے ریزرویشن ملا، ملک کے تمام ادارے آئین سے ابھرے ہیں، لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے لوگ جمہوریت اور آئین کو ختم کرکے اپنے لوگوں کو ملک کا راجہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملک کے تعلیمی نظام کے اداروں میں آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہیں جن کا تعلیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ذات پات کی مردم شماری کو ضروری بتاتے ہوئے، راہل گاندھی نے کہا، "ذات کی مردم شماری میری زندگی کا مشن ہے، ہم کانگریس کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ذات کی مردم شماری کرائیں گے۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔