اقتدار کے لئے کشمیریوں کو تقسیم کر نا چاہتی ہے بی جے پی: محبوبہ مفتی
محبوبہ نے بتایا کہ بھاجپا تب تک جموں وکشمیر میں الیکشن نہیں کرائے گی جب تک مسلمانوں کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے اورا س کیلئے بڑے پیمانے پر سازشیں رچی جارہی ہیں۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نئی نئی جماعتیں تشکیل دینے کا واحد مقصد اسمبلی میں بھاجپا کا ساتھ دے کر 9 اگست کے غیر قانونی اور غیر آئینی فیصلے کو جائز ٹھرانے کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کی خاطر ہماری پُر امن جدوجہد جاری رہے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے پونچھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کر رہی ہیں ۔
موصوفہ نے بتایا کہ بھاجپا تب تک جموں وکشمیر میں الیکشن نہیں کرائے گی جب تک مسلمانوں کو فرقوں کی بنیاد پر تقسیم نہ کیا جائے اورا س کیلئے بڑے پیمانے پر سازشیں رچی جارہی ہیں۔محبوبہ نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ بھاجپا کے عزائم سے ہوشیار رہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ جماعت مسلمانوں کے بھی شیعہ، سنی ، کشمیری، گوجر بکروال اور پہاڑی کے نام پر تقسیم کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ اگلی حکومت تشکیل دے سکے۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں نئی نئی پارٹیاں معرض وجود میں لانے کا مقصد دراصل بھاجپا کی ایک بڑی سازش ہے جس کے تحت وہ اسمبلی میں 5 اگست کے غیر آئینی فیصلے کو جائزہ ٹھرا نا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اپنا وجود قائم و دائم رکھنا ہے تو پُر امن جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔
محبوبہ مفتی نے بتایا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ یہاں کا نوجوان بندوق اُٹھائے تاکہ اُس کو وہ آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکیں۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت پُرانی پارٹیوں میں خلفشار پیدا کرکے نئی پارٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں جو کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت ہو رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔