تریپورہ میں بی جے پی کو جھٹکا : ایک ہزار سے زائد کارکن کانگریس میں شامل

اگر تلہ:تری پورہ میں آئندہ سال کے انتخابات کے اختتام پر، کانگریس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ہزار کارکنوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔

یو این آئی
یو این آئی
user

یو این آئی

پارٹی تبدیلی کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ یہ بی جے پی کارکنان پہلے کانگریس میں ہی تھے اور ایک سال پہلے انڈین نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے سابق ریاستی صدر مجیب الاسلام مجمدار کی قیادت میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، لیکن اب انہوں نے یہ کہتے ہوئے پھر کانگریس کا دامن تھام لیا کہ بی جے پی آئینی معیار پر عمل نہیں کر رہی اور فرقہ وارانہ سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

یہاں کانگریس بھون میں منعقد ایک سادہ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی چھوڑ کر آئے کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریاستی انچارج بھوپین وورا بھی موجود تھے۔ ریاستی کانگریس صدر ويرجيت سنہا نے کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس میں آنے کے لئے اور بہت سے کارکن انتظار میں ہیں۔ ان میں ترنمول کانگریس کے بھی کارکن شامل ہیں۔

دوسری طرف صوبائی بی جے پی صدر وپلو کمار دیو نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں واپس گئے لوگ اس امید کے ساتھ بی جے پی میں آئے تھے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے پارٹی کا استعمال کر سکیں اور کچھ تو الیکشن لڑنے کا خواب لے کر آئے تھے، لیکن وہ اپنا مقصد پورا نہیں کر پائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہیہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔:”Jameel Noori*ey�B�2

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔