بی جے پی ایک خاص طبقہ کو ہدف بنا کر اپنا ایجنڈا طے کرتی ہے، ان کا ’ماٹی، بیٹی، روٹی‘ سے کوئی واسطہ نہیں: ہیمنت سورین

سورین نے کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ وہ 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ کیا وہ آسام، چھتیس گڑھ یا بہار میں اتنی کم قیمت پر گیس سلنڈر فراہم کرا رہے ہیں؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘&nbsp;@HemantSorenJMM</p></div>

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین / ’ایکس‘@HemantSorenJMM

user

قومی آواز بیورو

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ یمنت سورین نے جمعرات کو کھوںٹی ضلع میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ریاست میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی کا ریاست کے ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔‘‘ بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کو صرف ریاست کے پیسے اور معدنی وسائل میں دلچسپی ہے۔ ان کا ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ وہ ایک خاص طبقہ کو اپنا ہدف بنا کر اپنا ایجندا طے کرتی ہے۔‘‘

ہیمنت سورین نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ گزشتہ چھ سات مہینوں سے جھارکھنڈ میں گھوم رہے ہیں اور ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ کے علاوہ بنگلہ دیشی دراندازوں کے متعلق باتیں کر رہے ہیں۔ لیکن  منی پور میں قبائلی خواتین پر ہوئے ظلم پر چپ ہیں۔‘‘ سورین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ’’وہ ’ماٹی‘ کی بات کرتے ہیں لیکن چھتیس گڑھ میں انہوں نے ’ہسدیو جنگل‘ اپنے دوست کو دے دیا ہے اور قبائلیوں کو جنگل سے بھگایا جا رہا ہے۔‘‘


سورین نے اپنی تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کی نظر ریاست کے ’جل، جنگل اور زمین‘ پر ہے، اور وہ قبائلیوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کے انتخابی وعدے کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ وہ 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ کیا وہ آسام، چھتیس گڑھ یا بہار میں اتنی کم قیمت پر گیس سلنڈر فراہم کرا رہے ہیں؟ وہ جیب کترے ہیں جو چپ چاپ لوگوں کی جیب سے چیزیں چرا لیتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔