عمران حسین کے خلاف کھنڈیلوال کی قیادت میں بی جے پی کارکنان کا مظاہرہ
کھنڈیلوال نے بلی ماران کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر عمران حسین پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں بڑی بدعنوانی کا عکاس قرار دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے پیر کو بلی ماران اسمبلی کے صدر تھانہ روڈ پر دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور ناقص سیوریج سسٹم اور سڑکوں کی خراب حالت کے خلاف نعرے لگائے۔
چاندنی چوک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پروین کھنڈیلوال کی قیادت میں منعقد احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنوں نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی اور ریاستی حکومت کی بے عملی کے خلاف چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے تمام دس اسمبلی حلقوں میں احتجاج کریں گے۔
اس دوران کھنڈیلوال نے بلی ماران کے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر عمران حسین پر شدید حملہ کرتے ہوئے انہیں بڑی بدعنوانی کا عکاس قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے کبھی بھی علاقے کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اس علاقے میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔