بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ’راشن کارڈ‘ معاملہ پر یوگی حکومت کو گھیرا

ورون گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخاب سے پہلے اہل اور انتخاب کے بعد نااہل؟ عوام کی زندگی کو متاثر کرنے والے سبھی فیصلے اگر ’انتخاب‘ دیکھ کر طے کیے جائیں گے تو حکومتیں اپنا اعتبار گنوا دیں گی۔

ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے راشن کارڈ کو لے کر یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ انتخاب سے پہلے اہل اور انتخاب کے بعد نااہل؟ عوام کی زندگی کو متاثر کرنے والے سبھی فیصلے اگر ’انتخاب‘ دیکھ کر طے کیے جائیں گے تو حکومتیں اپنا اعتبار گنوا دیں گی۔ انتخاب ختم ہوتے ہی راشن کارڈ سے محروم ہونے والے کروڑوں باشندوں کی یاد حکومت کو اب کب آئے گی؟ شاید اگلے انتخاب میں...!

دراصل یوگی حکومت نااہل راشن کارڈ ہولڈرس پر کارروائی کرنے جا رہی ہے۔ کارروائی سے پہلے حکومت نے سبھی نااہل کارڈ ہولڈرس سے اپنا راشن کارڈ جمع کرنے کو کہا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی نااہل کارڈ ہولڈر طے وقت پر کارڈ جمع نہیں کرتا ہے تو اس پر جرمانے کی کارروائی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔