اسٹیشن ماسٹرکودھمکی، بی جے پی ایم پی کا ویڈیو وائرل

ستیش گوتم وہی ایم پی ہیں جنہوں نے اے ایم یو میں 1938 سے لگی جناح کی تصویر ہٹانے کے لئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھا تھا۔ ویڈیو وائرل ہو کے بعدسے وہ ’روپوش‘ ہوگئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

نواب علی اختر

علی گڑھ:’سئیاںبھئے کوتوال توڈرکاہے کا‘ کہاوت پرعمل کرتے ہوئے اترپردیش کے بی جے پی لیڈرکاپارٹی کے ریاستی صدرکے لئے ریل کے ہزاروںمسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کاویڈیول وائرل ہورہاہے۔

جناح کی تصویرپرتنازعہ سے بحث میں آئے علی گڑھ سے بی جے پی کے ایم پی ستیش گوتم کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ ریلوے کے اسٹیشن ماسٹر کو فون پر دھمکی دیتے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل ہورہے ویڈیومیں ستیش گوتم اسٹیشن ماسٹر سے کہہ رہے ہیں کہ ’ویشالی ایکسپریس‘ میں بی جے پی کے ریاستی صدر آ رہے ہیں اور انہیں کسی بھی حالت میں 10 منٹ کے اندر ٹرین اسٹیشن پر چاہئے

ستیش گوتم نے اسٹیشن ماسٹر کو یہ بھی کہا کہ ویشالی ایکسپریس کو 10 منٹ میں اسٹیشن پر لانے کے لئے وہ ’راجدھانی ایکسپریس‘ ٹرین کو بھی روک دیں۔ اتنا ہی نہیں بی جے پی ایم پی نے اسٹیشن ماسٹرسے کہ کہاکہ اگر ضرورت پڑے تو تمام ٹرینوں کوروک دیں۔

ستیش گوتم وہی ایم پی ہیں جنہوں نے اے ایم یو میں1938 سے لگی جناح کی تصویر ہٹانے کے لئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھا تھا۔ ویڈیو وائرل ہو کے بعدسے ایم پی صاحب ’روپوش‘ ہوگئے ہیں، ان کااب کوئی بیان نہیں آرہاہے۔

بی جے پی لیڈرکے اس بیان سے واضح ہے کہ یہ ملک کی لائف لائن کہی جانے والی ریلوے کے لئے اپنے قاعدے وقانون پر عمل کرنا ایم پی کے لئے کوئی معنیٰ نہیں رکھتاہے۔کسی بھی صورت میں ا سٹیشن ماسٹر کو ان کے حکم کا تابع ہونا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔