بی جے پی نے کرناٹک میں اقتدار اور دولت کا غلط استعمال کیا: مایاوتی

مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے جس طرح سے اقدار و دولت کا استعمال کر کے حکومت کو گرانے کا کام کیا ہے وہ بھی جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر درج رہے گا۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی
بی ایس پی سپریمو مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار اور دولت کا استعمال کر کے کرناٹک میں کانگریس۔جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت کو گرایا ہے۔

مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’کرناٹک میں بی جے پی نے آئینی اقدار کو طاقت پر رکھنے کے سا تھ۔ساتھ جس طرح سے اقدار و دولت کا استعمال کر کے حکومت کو گرانے کا کام کیا ہے وہ بھی جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر درج رہے گا۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘‘۔


بی ایس پی سپریمو نے کرناٹک میں تحریک عدم اعتماد کے دوران غیر حاضر رہے واحد ایم ایل اے این مہیش کو برخاست کردیا ہے۔ مایاوتی نے منگل کی رات اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’کرناٹک میں کماراسوامی حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے کے پارٹی اعلی کمان کی ہدایت کی خلاف ورزی کر کے بی ایس پی رکن اسمبلی این مہیش آج تحریک عدم اعتماد میں غیر حاضر رہے جو کہ نظم و ضبط کے خلاف ہے۔ اسے پارٹی نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور اس لئے مہیش کو فوری اثر سے پارٹی سے برخاست کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل اتوار کو بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی جانکاری دی تھی کہ بی ایس پی رکن اسمبلی مہیش کمار سوامی حکومت کے حق میں ووٹ دیں گے۔ لیکن بی ایس پی ایم ایل اے نے اس بات پر عمل نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔