شیوپال پر بولے اپادھیائے، بی جے پی کوکسی پارٹنر کی ضرورت نہیں
بی جے پی کے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔ اگر کوئی بی جے پی کا ساتھ دینا چاہتا ہے تو آکر دے حالانکہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پارٹی اعلی کمان کوہی کرنا ہے۔
صدر اکھلیش یادو سے دوری اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(بی ایس پی) صدر شیوپا ل سنگھ یادو کی نزدیکیوں کی چہ میگوئیوں کے درمیان ریاست کے وزیر تعلیم یوگیندر اپادھیائے نے طنز کستے ہوئے کہا ان کی پارٹی کو مزید کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہے۔
اپادھیائے نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ بی جے پی کو اب کسی بھی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اترپردیش کی سرکاری نہ صرف مکمل اکثریت میں ہے بلکہ دو تہائی اکثریت اس کے پاس ہے۔ اگر کوئی بی جے پی کا ساتھ دینا چاہتا ہے تو آکر دے حالانکہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پارٹی اعلی کمان کوہی کرنا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے شیوپال یادو کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ بی جے پی کے پاس اب کوئی ویکنسی نہیں ہے۔
اپادھیائے نے کہا کہ یوگی حکومت کے پہلے میعاد کار میں ریاست کا تعلیمی نظام پٹری پر آیا اور اب دوسرے میعاد کار میں تعلیمی نظام کو رفتار ملے گی۔ تعلیمی ماحول میں بہتری ہوگی اور تعلیمی سیشن کے مفاد میں بہتر فیصلے کئے جائیں گے۔تعلیمی ماحول کیسے بنے اس ضمن میں 100دنو کی پالیسی ترتیب دے کر جلد ہی وزیر اعلی کو سونپی جائے گی۔
پیپر لیک معاملے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر سختی ہوگی۔ ملزمین بخشے نہیں جائیں گے۔ پہلے پیپر لیک کے ملزمین کو سیاسی تحفظ حاصل ہوتا تھا۔ پیپر بازار میں فروخت ہوتے تھے لیکن اب ملزمین محفوظ نہیں ہے۔ انہیں سزا مل کر رہے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔